اسرائیلی سافٹ ویئر کی مدد سے پاکستانی حکام کے موبائل فونزہیک کئے جانے کا انکشاف

لندن(سی این پی)برطانوی میڈیا نے پاکستان کے دو درجن سے زائد اعلیٰ حکام کے موبائل فونز اسرائیلی سافٹ ویئر کی مدد سے ہیک کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔برطانوی میڈیاکا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو درجن سے زائد اعلیٰ حکام کے موبائل فونز اسرائیلی سافٹ ویئر کی مدد سے ہیک کئے گئے،سٹیٹ ٹو سٹیٹ سطح پر جاسوسی ہوئی،دوسرے ملک نے فون ہیک کئے جبکہ پاکستانی حکام نے فون ہیکنگ سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابقانفارمیشن کی وزارت نے پچھلے ماہ واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کا مراسلہ جاری کیا،جس میں رواں سال مئی سے پہلے خریدے گئے موبائل فون کو استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کمپنی اسرائیلی کمپنی کے خلاف امریکی عدالت میں ہیکنگ کا مقدمہ دائر کر چکی ہے، 20 ملکوں کے حکام اور شہری واٹس ایپ ہیکنگ کا شکار ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں