تبدیلی کے تازہ جھونکے،صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختون خوا اکبرایوب میٹرک پاس نکلے

پشاور(سی این پی) تبدیلی سرکار نے خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس شخص کو صوبے کا نیا وزیر تعلیم بنا ڈالا۔خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبرایوب میٹرک پاس نکلے، دسویں پاس شخص کو مستقبل کے معمار تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میٹرک پاس وزیر تعلیم کی تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کی تعلیم میٹرک ہے، اس سے پہلے جو وزیرتعلیم ہوتے تھے ان کی تعلیم پرائمری ہوتی تھی۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اکبر ایوب کی صلاحیت بہت زیادہ ہے محکمے کو چلانےکیلئےجوصلاحیت چاہیےوہ اکبرایوب کےپاس ہے، اکبر ایوب اس سےپہلےبھی ایک محکمہ کو چلا چکےہیں۔انہوں نے کہا کہ اکبر ایوب اعلیٰ معیار کےتعلیمی ادارے سےفارغ التحصیل ہیں، جمہوریت میں تعلیم کیلئےکسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے تاہم محکمہ چلانےکے لیے وزیر میں صلاحیت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں