262

فواد چوہدری کا اینکرپرسن کو تھپڑ،بلیک میلرز کو جلد بے نقاب کرنے کا عندیہ

لاہور،اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکرمبشر لقمان کو تھپڑ رسید کر دیاجسکے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکرمبشر لقمان کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچائو کرایا۔گزشتہ روز ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق فواد چوہدری پر الزام لگایا تھا۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے پہلے بھی فیصل آباد میں ایک تقریب میں ایک ٹی وی اینکرسمیع ابراہیم کوبھی تھپڑ مارا تھا۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ چند نام نہاد صحافیوں دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے اپنے یوٹیوب چینل کو مشہور بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ نام نہاد صحافیوں نے یہی طریقہ اختیار کیا ہوا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کوئی انکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایسے لوگوں کو اپنی عزت کی پرواہ تو نہیں اور نہ ہی وہ دوسرے کو کچھ سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم ونگ فعال کردیا گیا ہے،جلد ہی ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔بعض دو ٹکے کےبرائے نام صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل مقبول کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ان کو hits مل جائیں، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو فعال کیا گیا ہے انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔انکے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں ، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ان عناصر کے پیچھے لوگ ہیں اُن کی بھی شناخت ہوچکی، بس انتظار کیجئے جلد مکمل کہانی سامنے آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں