سردی کی شدت میں اضافہ،پنجاب حکومت نے رواں ہفتے سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(سی این پی )سردی کی شدت میں اضافے اور بارش کی صور ت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں میں 12 جنوری تک تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور تعطیلات کے اختتام کے بعد آج تمام تعلیمی اداروں میں دوبارہ درس و تدریس کا دوبارہ آغاز ہوا تاہم بارش اور سردی کی تازہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئےصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے چھٹیوں میں مزید اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے اب 13 جنوری 2020 کو کھلیں گے ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے تعلیمی حرج کا خدشہ ظاہر کر دیا،پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں