گلوکارہ آئمہ بیگ نے رواں سال گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(سی این پی) سال 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا انہوں‌ نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انکے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ توقع کی جارہی ہے آئمہ بیگ رواں سال ہی شادی کرکے اپنا گھر بسا لیں گی۔گلوکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت ایسا ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اوراس کے نام کیساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں