معروف اداکارعمران اشرف کو سخت سردی میں بھیگنا پڑا

کراچی(سی این پی)معروف اداکارعمران اشرف کو نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران سخت سردی میں مصنوعی بارش میں بھیگنا پڑا۔اداکارنے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’’مُشک ‘‘ کیلئے ایک سین شوٹ کرایا جس کیلئے انہیں حالیہ شدید سردی کی لہر میں مصنوعی بارش کے ٹھنڈے پانی سے گزرنا تھا۔گزشتہ روزعمران اشرف نے انسٹا گرام پر اس سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ یہ کل کی ٹھنڈ کا واقعہ ہے اور پانی بھی ٹھنڈاتھا۔عمران اشرف نے ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ مُشک کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔ ڈرامے کا نصف اسکرپٹ عمران اشرف نے تیار کیا ہے اور بارش بھیگنے والا سین بھی انہوں نے خود لکھا تھا.عمران اس سے قبل ڈرامہ سیریل تعبیر کا اسکرپٹ بھی تحریر کرچکے ہیں۔مُشک کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں جبکہ عمران اشرف کے مقابل عروہ حسین مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں