ورلڈ ٹی 20 کھیلنےکے بعد ریٹائرمنٹ لے لونگا،محمد حفیظ

لاہور(سی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا چاہتا ہوں،جس کے بعد ریٹائرمنٹ لونگا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے،کرکٹ کے حوالے سے کچھ پلان ذہن میں موجود ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، بنگلہ دیش کیخلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ فٹنس اور کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنائی، دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ دینے کو تیار ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ خوف کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا، پرفارمنس اور کسی بھی ٹیم کا حصہ بننا اہم ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں