اداکار فیصل قریشی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

کراچی(سی این پی )معروف اداکارفیصل قریشی کے ہاں نئے مہمان کی آمد اداکار نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔اداکار فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے نومولودکو تھامے ہوئے ہیں۔فیصل قریشی نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش آمدید فرمان قریشی، ہمیں آپ کی محبت کی ضرورت ہے،اداکار کی جانب سے تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اوردعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں