پہلا واہ کینٹ ہارڈ بال T-20کرکٹ ٹورنامنٹ ،کینٹ کائونٹی سنسی خیز مقابلے کے بعد فاتح

واہ کینٹ (سی این پی )پہلا واہ کینٹ ہارڈ بال T-20کرکٹ ٹورنامنٹ آخری مرحلے میں داخل،پہلا واہ کینٹ ہارڈ بال T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں واہ کینٹ اور گردو نواح کی سولہ ٹیمیوں نے حصہ لیا،گزشتہ روز دوسرا سمیی فائنل نیوسٹی فیز 2 میں کھیلا گیا جس میں وینر بوائز کرکٹ کلب اور کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب مدمقابل تھیں،کینٹ کائونٹی نے ٹاس جیت کروینر بوائز کرکٹ کلب پہلے کھیلنے کی دعوت دی اورکینٹ کائونٹی کو 112سکورزکا ہدف دیا،جبکہ کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب نے دفاع کرتے ہوئے سنسی خیز مقابلے کے بعد بیسویں آور میں سکور برابر کردیا اورفتح کا فیصلہ سپر آورمیں ہوا،سپر آور میں کینٹ کائونٹی نے بیٹنگ کرتے ہوئے 8سکورزکا ہدف دیا جسے وینر بوائے کرکٹ کلب کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب کی ٹیم فاتح قرار پائی،قبل ازیں پہلا سیمی فائنل یوآرز اکیڈمی اور رائل کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا اور یورز اکیڈمی نے میچ جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا،فائنل میں یوآرز اکیڈمی اور کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب مدمقابل ہونگی،

btr

دوسرے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک فیصل اقبال سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کی جگہ انکے نمائندے امیدوار برائے کونسلر وارڈ 7ملک اشتیاق احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ میدان کو آباد کرکے ہی صحت مند معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے،ملک اشتیاق احمد نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ کھیلوں کے فروغ کےلئے عملی اقدامات اٹھا کر نوجوانوں کی حوسلہ افزائی کرے تاکہ یہ نوجوان ملکی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں،تقریب سے وارڈ 7کے آزاد امیدوار برائے کونسلر سردار شہزاد نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کےلئے انتہائی ضروری ہے،میں خود کرکٹ کا کھلاڑی رہا ہوں ہمارے ملک میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اگرکھلاڑیوں کو مناسب راہنمائی اورسہولیات میسر ہوں تو ملکی سطح پر کرکٹ کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے،واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں کینٹ کائونٹی کرکٹ کلب کے کپتان رضوان ملک اور انکے ساتھیوں کا اہم کردار ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں