فلم “زندگی تماشہ” کو ریلیز کرنے سے روک دیاگیا

لاہور(سی این پی) پنجاب حکومت نے ہدایتکاراوراداکارسرمد کھوسٹ کی فلم “زندگی تماشہ” کو ریلیز کرنے سے روک دیااس حوالے سے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے حکم نامہ بھی جاری کر دیا،انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ فلم کے متعلق عوامی شکایات کے تناظر میں ریویو کا فیصلہ کیا،سرمد کھوسٹ 3فروری کو کسی بھی سینما میں ریویو کے لیے فلم کا شو منعقد کریں۔ ہدایتکاراوراداکار سرمد کھوسٹ کو فلم ریلیز نہ کرنے کےلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک کھلے خط میں اپنی آنے والی فلم ” زندگی تماشا” کی ریلیز میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی وضاحت کی ۔سرمد کھوسٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ24 جنوری کو ریلیز کی تاریخ مقرر کی گئی تھی،میرے خلاف ڈھائی منٹ لمبے ٹریلر سے کی گئی مفروضوں کی بنیاد پر ایک شکایت درج کی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے میں یقین دلاتا ہوں کہ فلم میں کوئی ناگواراورنامناسب مناظرموجود نہیں، شکایت کے جواب میں نے اپنی فلم دوبارہ سنسر بورڈ بھیجی جہاں اس کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا، جہاں کچھ مناظر ہٹا کر فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی، جسکے بعد میں نے اپنی فلم کی تشہیر کا آغاز کردیا لیکن اب فلم کی ریلیز سے محض ایک ہفتہ قبل کچھ گروپس کی جانب سے فلم کی ریلیزکوروکنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس باروہ دباؤ ڈالنے کےلئے مختلف حربے استعمال کررہےہیں۔واضح رہے کہ فلم ‘زندگی تماشا’ کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہے جبکہ انہوں نے اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں