سینئر اداکارؤں نے اپنی محنت کی بدولت نام کمایا،طلعت حسین

کراچی (سی این پی)سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ریڈیو کا فنکار ہوں، ٹی وی پر بعد میں آیا اور یہی میری شہرت کا باعث بنا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ میرے دور کے تمام فنکاروں کی ایک بات مشترک ہے کہ ہم سب ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتے تھے اورآج بھی ایسا ہی ہے۔سینئر اداکار نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے فنکار اپنے کام کی وجہ سے اپنا مقام بنا رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔طلعت حسین نے کہا کہ قاضی واجد، جمشید انصاری، قوی خان، منور سعید، انور مقصود، بشریٰ انصاری، شکیل اور دیگر بہت سے سینئر اداکارؤں نے اپنی محنت کی بدولت نام کمایا اور جب بھی شوبز کی تاریخ لکھی جائے گی ان کے نام سب سے اوپر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان فنکاروں نے نام بنانے کے لئے برسوں محنت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں