سندھ میں سال نو کا پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی(سی این پی)ملک بھر میں پولیو وائرس کی پھیلتی وبا نے ایک بار پھر سر اٹھا ناشروع کر دیا۔ سندھ میں بھی سال نو کا پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔محکمہ صحت سندھ کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی پولیو وائرس اپنا کام دکھانے میں مصروف ہے، سال نو کے آغاز میں دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندھ میں بھی پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ماہرین نے ٹنڈواللہ یار کی 7 ماہ کی بچی کومل ایاز میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے، مجموعی طور پر ملک بھر میں اب تک پولیو وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کی روک تھام میں وفاقی و صوبائی دونوں حکومتیں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں