کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (سی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی وزارتِ صحت کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے سیمپل 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی، اس وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود نہیں، حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے آیا تو اس کی تشخیص کے لیے سیمپل ان تین ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں