سی پیک کے خلاف دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(سی این پی) سی پیک اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک بے مثال دوستی کے ذریعے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے خلاف دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کو یہاں سے جاری ایک بیان میں سی پیک اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کو اپنے حریفوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا کے تدارک کے لئے سی پیک کے علاوہ دیگر تمام شعبوں خصوصا دفاعی اور عالمی تعلقات عامہ میں بھی باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک دو طرفہ مثالی دوستی کے ذریعے سے اپنے مشترکہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی پیک کے تحت گزشتہ پانچ سال کے دوران کئی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے اور کہیں پر کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے مکمل کئے جائیں گے۔ مکمل ہونے والے منصوبوں سے اب تک 75 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں