امریکہ مقبوصہ کشمیر میں قتل عام رکوائے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(سی این پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام ہے کہ اگر مدد کرنی ہے تو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام رکوائیں، ڈونلڈ ٹرمپ اس نسل کشی کو روکنے کے لئے آواز اٹھائیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محاصرہ کر رکھا ہے، بھارتی فوج کشمیری بچوں پر بھی تشدد کر رہی ہے،بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کے بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پھر وزیراعظم سے کہا وہ ثالثی کے لیے تیار ہیں،ٹرمپ نے پہلے بھی ایسا کہا تھا کہ مودی کی بھی یہی خواہش ہے،ٹرمپ کے بیان کے بعد بھارت نے کشمیر پر حملہ کر دیا تھا ، یہ ایک تلخ تجربہ ہے۔صدر آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام ہے کہ اگر مدد کرنی ہے تو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام رکوائیں،ڈونلڈ ٹرمپ اس نسل کشی کو روکنے کے لئے آواز اٹھائیں،اگر ٹرمپ کے بھارت کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ مودی کو کہیں 5 اگست کے بعد والے اقدامات واپس لیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ڈیووس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جبکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کیدورہ امریکا کے دوران بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں