پاکستان پوسٹ آفس کاملک بھر ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز بنانے کا اعلان

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان پوسٹ آفس نے وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں نوجوانوں کیلئے فراہمی روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسسز بنائے جائیں گے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پروگرام کے اجرا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پاکستان پوسٹ کے منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے تحت پیک اپ سروس، ہوم ڈیلیوری کی سروس بھی مہیا کی جائے گی۔ ہر فریچائز پوسٹ آفس میں پوسٹل کے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ بلوں کی ادائیگی،پارسل کی ترسیل، پوسٹل سٹیشنری، ای کامرس ،موبائل ٹاپ اپ کیساتھ یوٹیلٹی سٹورز اور سی ایس ڈی کی سہولت بھی ان سے منسلک ہو گی۔اس پروگرام سے 3 سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا۔ گھر میں بیٹھے بٹھائے ضرورت کی اشیا آپکے گھر کی دہلیز پہ مہیا کرنا ممکن ہو پائے گا۔ اس پروگرام کیلئے ماحول دوست الیکٹرانک سکوٹیز اور رکشے بھی تیار ہیں۔ اس کو شفاف اور تیز ترین بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں