وزیراعلی پنجاب کا اہم اقدام ، سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت

لاہور (سی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ناکارہ گاڑیوں ، مشینری ، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے ، ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری ناکارہ گاڑیوں، مشینری، آلات اوردیگر سامان نیلام کرنے کی ہدایت کردی ہے ، اس ضمن میں چیف سیکرٹری اورانسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ناکارہ گاڑیوں، مشینری ،آلات کی نیلامی سے50کروڑروپے حاصل کئے جائیں گے، سی پی او اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ جمع ہوں گے جبکہ سرکاری محکموں ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاترمیں ناکارہ سامان کی نیلامی سے25 کروڑ حاصل ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ناکارہ سامان کی نیلامی کاعمل مزیدتیزکیاجائے ، سرکاری دفاتر کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔اس سے قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرصاحبزادہ محبوب سلطان،ایم این ایاحمد حسین اورایم پی ایشہباز احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا،عوام حقیقی معنوں میں بااختیارہوں گے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کیلئیٹھوس میکنزم بنایا گیاہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہوں گے،عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سیجاری رہے گا،اسٹیٹس کو ختم کرکے نیا نظام لائیں گے۔یاد رہے بزدار حکومت کے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی تھی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلی آفس کے اخراجات میں کئی گنا کمی ہوئی۔عثمان بزدار دور میں 2018-19 میں گاڑیوں کی مرمت پر 2 کروڑ 93 لاکھ اور 2019-20 میں گاڑیوں کی مرمت پر71 لاکھ خرچ ہوئے جبکہ اس کے مقابلے 2016-17 میں وزیراعلی آفس کی گاڑیوں کی مرمت پر 6 کروڑ29 لاکھ اور 18-2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر4 کروڑ 24لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں