کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی(سی این پی)شہر قائد میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد سول ایوایشن کی فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ناکارہ طیارے جس جگہ پر کھڑے ہیں وہاں پر جھاڑیاں ہیں اور آگ لگنے کا واقعہ بھی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعبہ ایئرسائیڈکی غفلت سے جھاڑیوں کی کٹائی نہیں کی گئی تھی، طیارے رن وے سے ایک کلومیٹر دور کھڑے تھے، آگ کی شدت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔سول ایوی ایشن کی ہاش کاش اور ایک فائرٹینڈر نے بروقت اقدامات کر کے طیارے پر لگنے والی آگ کو بجھایا۔ ذرائع کے مطابق آگ پہلے جھاڑیوں میں لگی اور پھر اس نے ناکارہ جہازکو لپیٹ میں لے لیا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نیواقع کانوٹس لے کر تحقیقات کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں