سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈائون 176ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 176ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری
عمران خان ڈیل کے تحت باہر آئے تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا، حامد خان
حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ، بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی، عطا تارڑ
وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری
وزیراعظم کی چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون اور اسمگلنگ روکنے کی ہدایت
ایران کیساتھ معاہدے: امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ