کورونا وائرس ،چینی نرس کی تہلکہ خیز ویڈیو،حقائق چھپانے کے ہولناک انکشاف

بیجنگ(سی این پی )چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس نے خوف پھیلایا ہوا ہے، اس وائرس کی وجہ سے چینی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1 ہزار 970 سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 80 کی ہلاکت ہو چکی ہے۔تاہم اب ایک ہسپتال، جہاں اس کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، کی ایک نرس نے ایسا ہولناک انکشاف کیا ہے کہ دنیا ہل کر رہ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں چین کے شہر ووہان کے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی اس نرس نے دعوی کیا ہے کہ چینی حکومت کورونا وائرس کے متاثرین کی اصل تعداد چھپا رہی ہے۔چہرے پر حفاظتی ماسکے پہنے ہوئے یہ نرس بتاتی ہے کہ میں ووہان کے اس علاقے میں موجود ہوں جہاں سے یہ وائرس پھیلا اور میں آپ کو سچ بتانا چاہتی ہوں۔ درحقیقت اب تک 90 ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور یہ آگے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں بھی سینکڑوں میں ہیں۔چینی حکومت کے ناقدین کی طرف سے بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے اصل مریضوں کی تعداد چھپا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وائرس چین سے نکل کر امریکا، کینیڈا، جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت 13 دیگر ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ دو مریض سامنے آ چکے ہیں۔ یہ مریض شکاگو اور واشنگٹن میں سامنے آئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھی ایک مریض سامنے آچکے ہے۔اس صورتحال پر امریکا کے تمام شہروں میں ہائی الرٹ کیا جا چکا ہے۔ یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا، جہاں اس وقت بھی 1 ہزار امریکی شہری موجود ہیں۔ انہیں امریکی حکومت نے فوری طور پر ووہان سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں