ایران ، مسافر طیارہ پھسل کر سڑک پر آگیا

تہران (سی این پی)ایران میں 130مسافروں کو لے جانے والا طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک پر آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے پر طیارہ پھسلنے کی ویڈیو بھی جاری ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے سے پھسل کر سڑک کے بیچوں بیچ کھڑا ہوا ہے۔طیارے میں 130 مسافر سوار تھے۔ مذکورہ طیارہ کیسپیئن ایئر لائنز کا تھا۔ فلائٹ نمبر 6936 نے صبح 6 بج کر 44 منٹ پر تہران سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل بندرِ ماہاشر تھی۔حادثے کے بعد مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ تاہم سڑک پر پھسلن کے باعث کچھ ملبہ سا بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ایئرپورٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رضا کے مطابق حادثے کے دوران طیاے میں آگ نہیں لگی اور تمام مسافر بھی محفوظ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں