لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(سی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے روکنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے وائس چانسلر کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت کی جانب سے یہ حکم داخلے کیلئے 82 فیصد نمبر لینے والے اقان احمد کی درخواست پر جاری کیا۔ ںئی پالیسی کے تحت اچھے رینک کے کالجز میں اپ گریڈیشن روک کر نئے داخلے کیے جا رہے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خالی سیٹ پر ویٹنگ لسٹ کے طلبا کی بجائے نیا داخلہ کرنا آئین کے خلاف ہے۔ کالجز کی رینکنگ کی بنیاد پر طلبہ پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح لکھتے ہیں لیکن میرٹ لسٹ کے اپ گریڈ کی بجائے تیسری ترجیح کے کالج میں داخلہ فائنل کر دیا۔طالب علم اقان احمد کا کہنا تھا کہ اچھے رینک کے کالج کی سیٹیں خالی رکھ کر کم نمبر والوں کو داخلے کا موقع دیا گیا ہے اور کم نمبر والے کو اچھے کالج میں داخلہ دینا میرٹ کے خلاف ہے۔درخواست گزار کے مطابق میڈیکل ڈینٹل کونسل نے 31 جنوری تک داخل ہونے والوں کو فائنل قرار دے کر اپ گریڈیشن روک دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں