کورونا وائرس کا شبہ، چینی شہری پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد(سی این پی )کورونا وائرس کے شبے میں ایک چینی شہری کو پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا جب کہ بیماری کی تشخیص کے لیے سیمپلز قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوا دیے گئے۔ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے ایک مسافر بن ژانگ کو کورونا وائرس کے شبے میں اسلام آباد ائیر پورٹ سے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو گزشتہ ایک دن سے ہلکی کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، چینی مریض کا تھروٹ سوائب ٹیسٹ کیلیے این آئی ایچ بھجوا دیا گیا، چینی باشندے کو کم از کم 12 گھنٹوں تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔ طبی ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں مریض کو ڈسچارج کرنے یا زیر علاج رکھنے کا فیصلہ ہو گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں