سری نگر(سی این پی ) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، وادی میں کرفیواورلاک ڈائون 190 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 190 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہے کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
کراچی، غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار
آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم