چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مستعفی ہونے کی تردیدکر دی

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین ایف بی آر نے استعفی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث چھٹی پر ہیں۔چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ان کے استعفے سے متعلق من گھڑت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شبر زیدی نے بطور چیئرمین ایف بی آر استعفی کی افواہوں کی تردید کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شبری زیدی کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، تاہم اب تک انہوں نے عہدے سے استعفی نہیں دیا۔خیال رہے شبر زیدی نے دو ہفتے کی چھٹیوں کے بعد 21 جنوری کو دوبارہ دفتر سنبھالا تھا مگر ان کی طبیعت نہیں سنبھل پائی اور پھر رخصت پر چلے گئے ہیں۔واضح رہے ماضی میں سندھ کی نگراں حکومت کے دوران وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے شبر زیدی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں۔شبر زیدی ملک میں قائم انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان اورساتھ ایشین فیڈریشن آف اکائونٹنٹس کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ نجی شعبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے گزارا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں