فیض احمد فیض کا 109 واں یوم پیدائش منایا گیا

لاہور(سی این پی )اردو اور پنجابی کے منفرد شاعر فیض احمد فیض کا 109 واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا۔ اس موقع پر فیض فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں داستان گوئی پیش کی گئی جس کے لئے بھارت سے فنکار شامل تھے۔ اس کے علاوہ الحمراء میں بھی مختلف پروگرام پیش کئے گئے۔ فیض احمد فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اردو اور پنجابی شاعری میں ان کا منفرد مقام ان کی فکری عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں