پوری قوم ترک صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے، اپوزیشن لیڈر

لندن(سی این پی )اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم ترک صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ترک صدر کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتی ہے۔ پاک ترک بردار ملک ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں