کراچی(سی این پی )بیٹے اور بیٹی نے محبت میں ماں کی لاش کو دفنانے کی بجائے 12 سال تک فریزر میں رکھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ذکیہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی لاش 10 سے 12 سال پرانی ہے اور صرف ڈھانچے کی صورت میں ہے، متوفی خاتون ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی نے ماں کو مرنے کے بعد دفنایا نہیں، بلکہ فریزر میں رکھ لیا تاکہ وہ اپنی ماں کو جب چاہیں دیکھ سکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب ذکیہ کا بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوئے تو ان کے بھائی محبوب نے لاش کی دیکھ بھال شروع کی، گزشتہ رات محبوب نے ان کا ڈھانچا نکال کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا، محبوب کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بیٹی نے ماں کو محبت میں سنبھال کر رکھا تھا۔خاتون کے بھائی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی بہن ذکیہ کی بیٹی شگفتہ 4 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں، وہ 2 دن پہلے بہن کے گھر گیا تو دیکھا کہ بہن کی لاش بستر پر پڑی ہے، ذکیہ کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، اور محبوب کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، ذکیہ کا فلیٹ بچوں کے مرنے کے بعد کافی عرصہ خالی رہا۔
ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، وزیر دفاع
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
کراچی، غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار