مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام،اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں ،وزیراعلی پنجاب

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، مخالفین کی خواہشات کے برعکس اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی امیدیں خاک میں مل گئیں، مخالفین کے عزائم بری طرح ناکام ہوئے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، سیاسی یتیم یاد رکھیں حکومت مدت پورے کرے گی، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مستحکم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں