چھ سالہ بچی کی پراسرار گمشدگی،پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تلاش میں مصروف

کولمبیا(سی این پی )امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا میں 6سالہ بچی لاپتہ ہوگئی، بچی اسکول بس سے اتر کر کہیں گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔سائوتھ کیرولینا میں 6 سالہ بچی کی گمشدگی نے پورے علاقے کو پریشان کردیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کی بخیریت واپسی کے لیے دعاگو ہے۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گمشدگی سے قبل ننھی بچی اسکول بس میں موجود تھی، لیکن کچھ سوچ کر وہ ڈرائیور کے پاس گئی اور اس سے کچھ بات کرنے کے بعد بس سے اتر گئی۔اسکے بعد وہ واپس نہیں آئی، پولیس نے آس پاس کا سارا علاقہ چھان مارا ہے لیکن ابھی کوئی شواہد نہیں ملے۔پولیس کے 250اہلکاروں سمیت اہل علاقہ بھی اسے ڈھونڈنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کیے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم اس کی پراسرار گمشدگی نے اچھنبے میں مبتلا کر رکھا ہے۔دو روز قبل اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مقامی چرچ میں جمع ہو کر بچی کی سلامتی و حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں