کرونا وائرس ،چینی ہوٹل نے صارفین کی خدمت کیلئے ربورٹ لے لیا

بیجنگ(سی این پی )تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس کے موجودہ حالات کے پیش ِ نظرایک ہوٹل نے اپنے کسٹمرز کو کھانا پیش کرنے کے لیے ربورٹ کا استعمال کرنا شروع کردیاہے تاکہ لوگوں کوکرونا وائرس سے بچا جاسکے ۔ ہوٹل کی16منزلہ عمارت میں ہرمنزل پرربورٹ موجودہوگاجوکسٹمرزکو اپنی خدمات پیش کریگا۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک لگائے ہوٹل کے مہمان ربورٹ سے کھانا وصول کرنے کے بعد اپنے کمروں میں جارہے ہیں۔واضح رہے کہ خوفناک وباء کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین کی مختلف صنعتوں میں بھی روبوٹ کام کررہے ہیں۔ مہلک کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے30ممالک متاثرہوئے ہیں۔ چین میں کروناوائرس بے قابوہوچکا ہے جس کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد1360ہوچکی ہے اور50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں