امریکہ نے حافظ سعید کی سزا کواہم پیشرفت قراردے دیا

واشنگٹن (سی این پی )امریکا نے حافظ سعید کی سزا کواہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ حافظ سعید کو مجرم ٹہرایا جانا دہشت گردوں کی معاونت سے نمٹنے سے متعلق پاکستان کی جانب سے وعدے پورے کرنے میں اہم قدم ہے۔امیر کالعدم جماعت الدعوة حافظ سعید اور ان کے ساتھی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ حافظ سعید اور انکے ساتھیوں کو ملنے والی سزا نہ صرف کالعدم لشکرِ طیبہ کے کیے گئے جرائم کے احتساب بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیاپنے وعدوں پر پورا اترنے کے حوالے سے بھی اہم قدم ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان کاموقف ہے کہ پاکستانی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیناپاکستان کے مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف 2 کیسوں میں محفوظ فیصلہ سنایاگزشتہ روز سنایا ہے جس میں انہیں سزا انسداد دہشت گردی کی دفعہ11 ایف ٹو اور 11 این کے تحت سنا ئی گئی ہے۔فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جاسکے گی،ساتھی ظفر اقبال کو بھی 11 سال قید وجرمانہ کیا گیا ہے،دونوں سزائیں ایک ساتھ ہوں گی۔عدالت نے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہونے اور غیر قانونی جائیداد رکھنے کے مقدمات میں فی کس 5 سال 6 ماہ کی سزا سنائی جو کہ مجموعی طور پر 11 سال بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں