مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

سری نگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تعینات راشٹریہ رائفلز کی تیسری بٹالین کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران زہر کھا کر خودکشی کی۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت بلرام سنگھ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق بھارت کے شہر ہریانہ سے تھا۔یاد رہے کہ 18 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے آرمی ریلیف کیمپ اور ضلع ادھم پور میں تعینات ہونے والے 25 سالہ فوجی پرنس کمار نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2007سے 12 فروری 2020 تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 446 تک پہنچ گئی۔ قبل ازیں ستمبر 2019 میں ایک جبکہ 31 مارچ 2019 کو چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے گزشتہ برس اگست میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا جس کے بعد وادی میں اضافی فوج تعینات کی گئی تعداد کو بڑھا کر 8 لاکھ سے زائد کردیا گیا۔ آرٹیکل کے خاتمے کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش، جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ 80 لاکھ کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں