بیٹی کےنام کےحوالےشاہد آفریدی نےمشورہ مانگ لیا‘انعام کااعلان

کراچی(سی این پی) سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے متعلق مشورہ مانگتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میری چاروں بیٹیوں کا نام A سے یا الف سے شروع ہوتا ہے تو نئی آنے والی بیٹی کا نام اسی حرف سے آپ تجویز کریں۔ جیتنے والا نام کسی انعام کا بھی حقدار ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹرمیں انہوں نے اپنی بیٹیوں اقصی، اجوہ، انشاء اور اسمارہ کے بھی نام تحریر کئے۔آفریدی کے ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بیٹی کا نام تجویز کرنے میں مدد کرنے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں