پاک فضائیہ کا ایک مرتبہ پھر بھارت کو سرپرائز

اسلام آباد(سی این پی )گزشتہ روز کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنا نام کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کبڈی ورلڈکپ 2020 ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔پاکستان کبڈی ٹیم کے کیپٹن محمد عرفان پاک فضائیہ کے اسسٹنٹ وارنٹ آفیسر بھی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے جب کہ فروری میں کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کو گزشتہ سال پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی شاندار کارروائی سے جوڑا جارہا ہے۔ٹوئٹر پر کبڈی ورلڈکپ 2020 کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے لیے فروری کا مہینہ یاد گار بنادیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر پاک فضائیہ نے لاجواب سرپرائز دے دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ فروری کا مہینہ بھارت کے لیے بدقسمت ثابت ہوا ہے، لاجواب چائے، لاجواب فائنل، لاجواب وائٹ واش اور اب لاجواب کبڈی ورلڈ کپ فائنل۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ فروری لاجواب ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ الحمد اللہ پاکستان کبڈی کا ورلڈ چیمپین بن گیا اور فائنل میں بھارت کو تاریخی شکست دے ڈالی، پچھلے سال شاہینوں نے 27 فروری کو جہاز گرا کر فتح دلائی اس دفعہ پھر16 فروری میں بھارت کو شکست… الحمدللہ۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا کہ فروری انڈیا کو راس نہیں آتا۔یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں