صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے اسپتالوں، مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات پر شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم پاکستان نے اسپتالوں ،مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے اور غربا کے لیے صنعتوں کا فروغ ترجیح ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے مہنگے اور غیرمنطقی معاہدے اور انتظامات کیے، نتیجے میں مہنگی بجلی اورگردشی قرضے کی صورت سامنے آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں