اداکارعمرشریف کی صاحبزادی کی موت کی تحقیقات کےلیےانکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور(سی این پی) معروف اداکارعمرشریف کی بیٹی حرا عمر کےگردے کی پیوندکاری سے جاں بحق ہونے کے معاملے پر انکوئری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔تفصیلات کےمطابق معروف کامیڈین عمرشریف کی صاحبزادی گردوں کےمرض کے باعث لاہورکے ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ روزانتقال کرگئیں تھیں، جسکی تحقیقات کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمرکی درخواست پریہ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔جواد عمر کی جانب سے درخواست میں حراعمر کی ہلاکت پر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کےلئے پنجاب ہیومن اورگن اتھارٹی نے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ چاررکنی انکوئری کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ ڈی جی اتھارٹی کو پیش کرے گی او ڈاکٹرعدنان احمد بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے کنوئنیر ہوں گے۔حراعمر کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ حرا کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ آزاد کشمیر میں پیوندکاری کروانے کے بعدحرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی، حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں 5 روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ، اداکار و کامیڈین عمرشریف شوز کے سلسلہ میں امریکہ سے وطن روانہ ہوچکے ہیں ۔حراعمر کی نماز جنازہ عمر شریف کے وطن واپس آنے پر ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں