نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 16 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(سی این پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پراب تک 8 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں سال ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 12 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں مانیٹرنگ سسٹم کے لئے 15 کروڑ، پورے ملک میں زیتون کی کاشت کے لئے 20 کروڑ، کراچی ملیر میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ 92 لاکھ ، ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لئے 27 کروڑ 50 لاکھ، کیج فش کلچر کلسٹر کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ، خیبر پختونخوا میں بارانی علاقوں کے لئے 20 کروڑ، نیشنل پروگرام امپروومنٹ واٹر ریسورس کے لئے 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں