بھارت میں اس وقت انتہا پسند قابض ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند قابض ہیں، موجودہ بھارتی حکومت سے کوئی امید نہیں، مستقبل کی مضبوط لیڈر شپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے بیلجیم کے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کا انتہا پسندانہ نظریہ نازیوں اور ہٹلر سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، نائن الیون کے بعد 2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا۔عمران خان کا کہنا تھا جب سے میری حکومت آئی ہے، افغانستان میں امن لانے کے لیے ہر ممکن کام کیا، پہلی بار ہم درست سمت جا رہے ہیں، امریکا اور طالبان نے ایک دوسرے سے مذاکرات میں رضا مندی ظاہر کی، اگلا مرحلہ سیز فائر کا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا 2019 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال رہا، ایک سال میں معیشت میں بہتری لانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں