فریال تالپورکے اکائونٹس منجمدکرنے کیلئے درخواست،نیب کومہلت مل گئی

پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے لیے نیب کواحتساب عدالت میں جواب جمع کرانے کیلئے مزید 12 دن کی مہلت مل گئی ہے۔جمعہ کو احتساب عدالت میں فریال تالپور کی درخواست پر سماعت ہوئی۔رکن سندھ اسمبلی نے3 منجمد بینک اکائونٹس کھلوانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔نیب راولپنڈی نے رپورٹ اوراسٹیٹ بینک کو لکھا گیا خط پیش کردیا۔ دوران سماعت فریال تالپورکے وکیل چوہدری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ فریال تالپور کی بیٹیوں پرالزام نہیں توپھران کے اکائونٹس کیوں منجمد کردیئے گئے؟۔تفتیشی افسرنے کہا کہ اہم اکائونٹس منجمدکرنے سے متعلق تحریری جواب جمع کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے نیب سے 4 مارچ کوجواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں