وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سی این پی)وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ درخواستوں کی وصولی 25 فروری سے بغیر کسی تعطیل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے تمام مجاز بنکوں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ کابینہ سے ایک اہم نقطہ کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھا۔ سرکلر کے مطابق حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جا سکتے ہیں، 25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، درخواستوں کی وصولی کا بغیر کسی تعطل سلسلہ 6 مارچ تک جاری رہے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کئے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا، کل سے تمام بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع جائے گا، اس سے قبل وزارت کی جانب سے 24 فروری سے 3 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں