اسلام آباد(سی این پی)کورونا وائرس کے سبب پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے)کی بیجنگ کے لیے پروازوں پر 15 مارچ تک پابندی لگا دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ کے لیے پروازیں کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ ہو گا۔خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اب تک 2500 کے قریب افراد ہلاک اور 80 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ایران اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
سینیٹ اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
صدر مملکت سے چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کا معاملہ پھرپریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کوبھجوادیا
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروجیکٹ کیلئے 519 کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرگئی-دو مریض جاں بحق
پی ٹی آئی کاسینیئر رہنما حامد خان کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری