پاک فضائیہ کا 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری

راولپنڈی (سی این پی) پاک فضائیہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ 27فروری کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، اس دن پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا۔اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 2لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا، نغمے میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستانی قوم نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے، یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں