پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پورا کریں گے، چینی سفیر

اسلام آباد(سی این پی)چینی سفیر یاجنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کامنصوبہ ہے ، پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیاہے پوراکریں گے۔تفصیلات کے مطابق شعبہ توانائی کودرپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار کے افتتاحی سیشن سے چینی سفیر یاجنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک کے پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کاعمل جاری ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت ہر شعبے خصوصاََشعبہ توانائی میں تعاون کیاجارہاہے، پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پوراکریں گے، معیشت کی ترقی میں اصلاحات کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، چین میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، وائرس پر قابو پانے اور علاج میں کامیاب ہو رہا ہے۔یاد رہے چینی سفیر یاجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا، مغربی پروپیگنڈے کا جواب سی پیک، پاک چین عوام کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اورچین نے 70سالہ دورمیں کئی چیلنجز دیکھے، پاکستان، چین کا 70سال سے مضبوط ترین اور بہترین دوست ہے، چین معیاری معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، سی پیک منصوبہ بھی چین کی جدت بھری ترقی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں