راولپنڈی، ڈیڑھ ماہ کے دوران22افراد قتل

راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی میں جرائم کا گراف بڑھنے لگا ہے ،راولپنڈی میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 22 افراد کو قتل جبکہ 77 افراد کو اغوا کیا گیا۔ یکم جنوری سے اب تک قتل اور اقدام قتل سمیت درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔21 افراد مختلف تنازعات میں جان سے گئے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بھی ایک شہری قتل ہوا۔ 31 قاتلانہ حملوں میں 40 افراد زخمی ہوئے۔ضلع راولپنڈی کے28 تھانوں کی حدود میں چوری کی 677 اور ڈکیتی کی 31 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 77 افراد اغوا اورگن پوائنٹ پر39 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ایک ماہ کے دوران 5 خواتین زیادتی جبکہ ایک خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کے تدارک کیلئے گشت کوموثر بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں