شقی القلب والدین نے معصوم بچے کو بھوکا رکھ کر مار دیا

الباما(سی این پی)امریکی ریاست الباما میں اپنے 3 سالہ بچے کو فاقوں سے ہلاک کرنے والے والدین پر مقدمے کی کارروائی جلد شروع کردی جائے گی اور انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔الباما کے علاقے ہنٹسول میں پیش آنے والے اس دلدوز واقعے کے ذمہ دار والدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، والدین نے اپنے 3 سالہ بیٹے کو بھوکا رکھ کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔شعوری طور پر کی جانے والی اس بدترین غفلت کے بعد اب فریڈرک انتھونی اور اہلیہ ایشلے الزبتھ کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔3 سالہ بچے کی موت چند ماہ قبل ہوئی تھی، بچے کے بے ہوش پائے جانے پر گھر والوں نے ایمرجنسی سروس طلب کی تھی جنہوں نے آ کر بچے کی موت کی تصدیق کردی۔بچے کا وزن صرف 13 پونڈز تھا جبکہ اس کا گھر میں موجود 4 سالہ بھائی بھی صرف 15 پونڈز کا تھا۔ پوسٹ مارٹم سے علم ہوا کہ بچہ بھوک سے جاں بحق ہوا۔والدین پر چائلڈ ابیوز کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد مقدمے کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں