نادیہ جوجری جبل شفا سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ریاض (سی این پی)کوہ پیمائی کے شوق نے سعودی خاتون انجینئر نادیہ جوجری کو طائف میں واقع جبل شفا سر کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز دلوا دیا۔کوہ پیمائی کا شوق تو دنیا بھر کے مہم جو افراد میں پایا جاتا ہے لیکن خلیج میں واقع سعودی عرب جیسے قدامت پسند ملک کی خواتین بھی کوہ پیمائی کی ماہر نکلیں جنہوں نے حال ہی میں پابندیوں سے نجات پائی ہے۔انجینئر نادیہ جوجری سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے صوبہ طائف میں واقع جبل شفا کی 32 میٹرو بلند چوٹی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔میڈیاکا کہنا تھا کہ نادیہ جوجری نے چوٹی سر کرنے والے دیگر نوجوانوں کے ساتھ مل کر یہ مہم جوئی کی ہے۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے چوٹی سرکرنے کا مقصد صرف اور صرف پہاڑ کی صفائی کرنا تھا اور انہوں نے چوٹی پر پہنچ کر پہاڑ کی صفائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں