ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 187 رنز کا ہدف

ملتان(سی این پی) پی ایس ایل کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور ذیشان اشرف نے کیا تاہم صرف 31 کے مجموعی اسکور پر ذیشان اشرف آؤٹ ہوگئے۔ون ڈاؤن آنے والے کپتان شان مسعود اور اوپنر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نصف سنچریاں مکمل کیں۔اوپنر معین علی نے 65 جب کہ شان مسعود نے 61 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے جب کہ ریلی روسو صرف 8 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، روی بوپارہ بھی صرف 9 اور خوشدل شاہ 10 رنز ہی بناسکے۔شاہد آفریدی 1 اور سہیل تنویر 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں