متنازع قانون کیخلاف مظاہرے،بھارتیوں کی اداکارہ تاپسی پرشدیدتنقید،فلم کا بائیکاٹ کردیا

ممبئی(سی این پی)متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے پر بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں تنقید کی زد میں آگئیں ادکارہ کی حال ہی میں نئی فلم ریلیز ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں نے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے پرمعروف اداکارہ تاپسی پنوں کی فلم “تھپڑ” پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں #بائیکاٹ تھپڑ سوشل میڈیا پر ٹریند کررہا ہے۔ ا س سے قبل بھارت کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ جنوری میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبا کی حمایت کےلئے ممبئی کے ایک پرامن احتجاج میں شامل ہوئیں ، جس میں انتہاپسند ہندوں کے ہجوم نے طلبا ء کے کیمپس پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات نے متنازعہ قانون کے خلاف آواز اٹھائی جن میں دیپیکا پڈوکون ، مہیش بھٹ ، پوجا بھٹ ، انوراگ کیشپ ، پرینیتی چوپڑا ، سوارا بھاسکر ، دیا مرزا اور دیگر شامل ہیں ۔اس وقت بھارت میں متنازعہ شہریت بل پر ملک گیر مظاہرے اور احتجاج ہو رہے ہیں،جس میں اقلیتوں با الخصوص مسلمانوں کو شہریت سے محروم رکھا جا رہا ہے ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،تاہم ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید بھی کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں