سوشل میڈیا ریگولیٹری قواعد پر نظرثانی،حکومت کی سوشل میڈیاکمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد(سی این پی )سوشل میڈیا ریگولیٹری قواعد پر نظرثانی کے معاملہ پر حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دےد ی ۔ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا ریگولیٹری قواعد پر نظرثانی کے لیے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں گوگل، فیسبک، ٹیوئٹر، یوٹیوب سمیت دیگر کمپنیوں کو مشاورتی عمل میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے ایشین انٹرنیٹ کولئیشن کے ایم ڈی کو خط لکھا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ ایشین انٹرنیٹ کولئیشن سیٹیزن پروٹیکشن رولز پر مشاورت عمل کا حصہ بنے، اے آئی سی کے ممبران براہ راست یا ویڈیو کانفرس کے ذریعے مشاورت میں شامل ہوں۔ خط میں ترجمان نے آے آئی سی اور اس کے ممبران کو مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بات کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔واضح رہے کہ بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے سوشل میڈیا قواعد پر تحفظات کا اظہا رکیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں